نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وبا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں حکومت سے سوالات پوچھے اور کہا کہ اسے بتانا چاہئے کہ ڈیلٹا پلس ویرئینٹ پرکوورونا ٹیکہ کتنا موثر ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ڈیلٹا پلس ویرئینٹ پر مودی سرکار سے سوال ، اس کی جانچ اور روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کیوں نہیں ہو رہی ہے۔ ویکسین اس پر کتنی موثر ہے اور وہ مکمل معلومات کب دستیاب ہوں گی۔ تیسری لہر میں اس پر قابو پانے کا منصوبہ ہے ‘‘۔
کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے رام مندر کے چندے میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ’’ اب تو سچ کیمرے پر سامنے ہے ۔ اڑھائی کروڑ میں شری رام مندرٹرسٹ کو فروخت کی گئی زمین اصل میں سرکاری ہے۔ تو پھر عقیدت مندوں کے عطیہ کے مجرمانہ غلط استعمال پر کیا وزیر اعظم آج کاروائی کا اعلان کریں گے‘‘