کرناٹک کے میسور میں کانگریس کے رکن اسمبلی اور کرناٹک کے سابق وزیر تنویر سیت پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔ تنویر سیت میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک شادی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ پولیس نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تنویر سیت نرسمہاراجا علاقے سے رکن اسمبلی ہیں۔
حادثے کے فور بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا،حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق فرحان پاشا نام کے 25 سالہ شخص نے حملہ کیا تھا، جسے پکڑ لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS