مودی نامیکس نے رپورٹ چھپانے پر مجبور کیا: راہل

0

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ملک کی معیشت کے حوالے سے مودی حکومت پر سخت طنز کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ہر شخص کے ذریعہ خرچ کی شرح کی رقم میں کمی سے وابستہ خبر کے حوالے سے تنقید کی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ’مودی نامیکس‘ نے اس قدر نقصان کیا ہے کہ آج حکومت کو ہی اپنی رپورٹ چھپانی پڑرہی ہے۔ راہل نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے این ایس او کے اعداد و شمار کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں 2011اور2012میں پر شخص کے ذریعہ 1501روپے خرچ کیے جاتے تھے، جس میں3اعشاریہ 7فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اب فی کس 1446روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS