کانگریس مسلم پرست پارٹی بن چکی ہے:سمبت پاترا

0

نئی دہلی: اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوءے الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ بی جے پی نے بدھ کے روز کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ مکمل طور پر مسلم پرست پارٹی بن گئی ہے،اسے اپنا نام انڈین نیشنل کانگریس کے بجائے مسلم لیگ کانگریس رکھ لینا چاہئے۔ بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترا نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں ملک میں شہریت ترمیمی قانون اور قومی آبادی رجسٹر کے بارے میں گمراہی پیدا کررہی ہیں۔ اس میں خاص طور پر کانگریس پارٹی ہے۔ اس احتجاج کے بہانے ہندوؤں کو گالی دی  ہے۔ دو دن پہلے، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور موجودہ حکومت میں وزیر، اشوک چوان نے ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ ہم نے مسلمان بھائیوں کے کہنے پر مہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دی ہے۔ مسلمان کہا کرتے تھے کہ بی جے پی ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، لہذا ہم نے شیو سینا کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS