پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے،کسانوں سے وابستہ قوانین اور دیگر مسائل پر کانگریس کا مظاہرہ

0

بھوپال:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کسانوں سے وابستہ قوانین اور دیگرمسائل پر حکومت کے خلاف آج مدھیہ پردیش کانگریس نے مختلف مقامات پر دھرنا ومظاہرہ کیا۔دارالحکومت بھوپال کے روشن پورہ چوک پر سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ، سابق مرکزی وزیر ارون یادو، سابق وزیر پی پی شرما اور جیتو پٹواری و ایم ایل اے عارف مسعود کی موجودگی میں کانگریس لیڈران نے دھرنا دیا۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے پٹرولیم مصنوعات،رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کو واپس لینے، مرکزی زرعی قانون منسوخ کرنے اور ریاست میں بجلی کی شرحوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ضلع اندور سے ملی اطلاع کے مطابق وہاں پرکانگریس نے موٹر سائیکلوں کو بیل گاڑی میں رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مخالفت کی۔ کانگریس کے شہر صدر ونے باکلیوال، انتر سنگھ دربار، ایم ایل اے سنجے شکلا اور کانگریس کارکنان مظاہرہ میں شامل ہوئے۔گوالیار۔ جبل پور، ساگر اور دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS