نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک جاری ‘بھارت جوڑو یاترا’ سے لوگ پرجوش ہیں اور عوام، لوٹنے میں مصروف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سے آزادی چاہتے ہیں۔
مسز واڈرا نے ٹویٹ کیا، “بھارت جوڑو یاترا تمل ناڈو سے کیرالہ میں داخل ہوئی۔ سماج
"Gain freedom through education,
gain strength through organization,
gain prosperity through industry."Today, as we enter the beautiful state of Kerala, on the auspicious occasion of Sree Narayana Guru Jayanti, his words inspire every step we take on the #BharatJodoYatra🇮🇳
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 10, 2022
کا ہر طبقہ اس پد یاترا سے پرجوش ہے۔ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت تمام کی شرکت اور جوش قابل دید ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کا پیغام واضح ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور تقسیم کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔