کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 17 امیدواروں کا اعلان کیا، کٹیہار سے طارق انور اور کشن گنج سے محمد جاوید

0

نئی دہلی (یو این آئی): کانگریس نے منگل کو بہار، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے لیے 17 اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ان امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے جن امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کیا ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے۔

،کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 17 امیدواروں کا اعلان کیا، کٹیہار سے طارق انور اور کشن گنج سے محمد جاوید
،کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 17 امیدواروں کا اعلان کیا، کٹیہار سے طارق انور اور کشن گنج سے محمد جاوید

بہار کے کشن گنج سے محمد جاوید، کٹیہار سے طارق انور، بھاگلپور سے اجیت شرما، آندھرا پردیش کے کاکیناڈا سے این ایم پلم راجو، راجہ مندری سے جی رودر راجو، بپٹلا ایس یو جے ڈی سلیم، اوڈیشہ کے کرنول سے پی جی رامپلی یادو کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ سے عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کو ضمانت ملی

بارگڑھ ( ریزرو ) سے سنجے بھوئی، سندر گڑھ ( ریزرو ) سے جناردن ڈیہوری، بالانگیر سے منوج مشرا، کالاہانڈی سے محترمہ دروپدی مانجھی، نورنگ پور (ایس ٹی) سے بھجبل ماجھی، کندھمال سے امیر چند نائک، بہرام پور، کوراپٹ سے رشمی رنجن پٹنائک (ایس ٹی ) سپتاگیری سے سپتاگیری شنکر الکا اور دارجلنگ، مغربی بنگال سے ڈاکٹر منیش تمانگ کے نام شامل ہیں.

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS