آل پارٹی میٹنگ میں مودی کی غیر حاضری پر کانگریس ناراض

0
www.indiatoday.in

نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس نے اتوار کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ایک دن قبل حکومت کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر حاضری پر سوال اٹھایا اور پوچھا کہ کیا وزیر اعظم کا رویہ “غیر پارلیمانی” نہیں تھا۔ ” کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش جو پارلیمنٹ ہاؤس کے انیکسی میں منعقدہ آل پارٹی میٹنگ میں حصہ لینے آئے تھے، نے آج بتایا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے کام کاج کو بہتر انداز میں چلانے پر زور دیا ہے اور تمام پارٹیاں پارلیمنٹ کو چلانے میں تعاون کرتی ہیں۔ لیکن وزیراعظم خود اس میں موجود نہیں ہیں۔
مسٹر رمیش نے ٹویٹ کیا، “پارلیمنٹ کے اجلاس پر بحث کے لیے کل جماعتی میٹنگ شروع ہو رہی ہے اور پی ایم معمول کے مطابق میٹنگ میں موجود نہیں ہیں۔ کیا یہ ‘غیر پارلیمانی’ نہیں ہے؟”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS