سال بدلا ہے حال بھی بدلنے چاہئے: راہل

0
imange:firstpost

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کی توہین ہو رہی ہے اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد کمزور ہوتی جا رہی ہے اس لیے سب کو مل کر اس کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔  راہل گاندھی نے کہا کہ سال بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا، تبدیلی کے لیے حالات کو بدلنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی تب


آئے گی جب حکومت اپنی پالیسیوں اور اپنی سوچ میں تبدیلی لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کی توہین اور فرقہ وارانہ نفرت تب ہی رکے گی جب ہم سب اس کے خلاف ایک آواز میں کھڑے ہوں گے۔ سال بدلا ہے، حال بھی بدلو۔ اب بولنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS