حکومت کی غفلت شعاری سے عام لوگ مسائل و مشکلات میں مبتلا:نیشنل کانفرنس

0

سری نگر، (یو این آئی) حکومت خواب غفلت میں پڑی ہے ،عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، بجلی اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے اور دیگر
ضروریات زندگی کی فراہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہورہی ہے ۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے
پارٹی عہدیداروںاور کارکنوں سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔دورے کے دوران انہوں نے مقامی لوگوں کیساتھ بات کی اور اُن کے مسائل و
مشکلات سے آگہی حاصل کی۔لوگوں نے جگہ جگہ بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن کے علاوہ بجلی میں فیس میں اضافہ، حد سے زیادہ مہنگائی،
بے روزگاری ، سڑکوں ،گلی کوچوں کی خستہ حالہ اور مفلوج ڈرینج سسٹم جیسے معاملات اُجاگر کئے ۔اس علاوہ تنویر صادق نے مقامی پارٹی
ورکروں کی ایک میٹنگ کی بھی صدارت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہاکہ عام لوگ حکومت کی غفلت شعاری اور نااہلی سے
مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔سرما آنے سے قبل ہی بجلی کی سپلائی پوزیشن جاری اور آگے صورتحال کیا ہوگی اس کا
اندازہ خود بہ خود لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اگرچہ آئے روز بلند باغ دعوے کرتی رہتی ہے لیکن زمینی سطح لوگوں کو کوئی بھی
راحت نہیں مل رہی ہے ۔مہنگائی عروج پر ہے جبکہ قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اُٹھایا جارہا ہے ۔عام لوگوں کے مشکلات
میں ہر روز ہورہے اضافے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنویر نے کہا ہے کہ تعمیر و ترقی کے کاموں کی رفتار بھی ماند پڑگئی ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS