نئی دہلی (ایجنسی) : اسٹار کامیڈین راجو سریواستو کی صحت میں اب سدھار دیکھنے کو مل رہا ہے۔ راجو سریواستو کی بیوی سکھا اور ان کے منیجر مقبول نے راجو کی حالت اچھی نہیں ہونے کی بات کہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں راجو سریواستو کے چاہنے والوں نے ان کی صحت اور سلامتی کی دعا کررہے ہیں۔ دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں راجو سریواستو کے کواسٹار رہے احسان قریسی نے بتایا
https://www.instagram.com/p/ChZth9SKldv/?utm_source=ig_embed&ig_rid=af5752a2-899c-4ace-9409-3a7b02dd14bd
کہ راجو سریواستو کے تمام دوست ان کے لئے ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کررہے ہیں۔
احسان قریشی نے بتایا کہ ڈاکٹر نے ہار مان لی ہے۔ انہوں نے ان کے گھر والوں کوبتایا کہ انہوں راجو سریواستو کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے اوراب کو ئی معجزہ ہی انہیں بچا سکتا ہے۔ ان کے انتقال کے بارے میں جو خبریں آرہی ہیں وہ جھوٹی ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کا برین ڈیڈ ہوگیا ہے۔ ہم سبھی دوست ان کے لئے دعا کررہے ہیں اور کچھ دیر پہلے ہی ہم ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کررہے ہیں۔
احسان قریشی نے بتایا کہ راجو سریواستو کی بیٹی انترا کی شادی ہونے والی ہے اور ان کا بیٹا بہت تنگ ہے۔ ہم ان کی اچھی صحت کے دعا کررہے ہیں۔ ہم سبھی کو ان کی بہت تشویش ہے اور شام تک دہلی پہنچ جائے گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ راجو بھائی جلدی ٹھیک ہوجائیں۔ راجو سریواستو کی بیوی نے لوگوں سے افواہوں پر یقین نہیں کرنے کی بات کہی ہے۔
راجو سریواستو کے لئے ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کررہے ہیں احسان قریشی،ڈاکٹروں نے ہار مان لی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS