عوام کی سیکورٹی اہمqجمعہ مسجد ٹرسٹ کی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ کافیصلہ
ممبئی(ایجنسیاں) : بامبے ہائی کورٹ نے ممبئی میں ایک مسجد میں اجتماعی طور سے نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیاکہ کووڈ19- کے سبب سنگین حالات پیدا ہوگئے ہیں اور لوگوں کی سیکورٹی زیادہ اہم ہے۔ جسٹس آرڈی دھنکا اور جسٹس وی جی وشٹھ کی بنچ نے کہاکہ مہاراشٹر سرکار نے کورونا وائرس وبا کے چین کو توڑنے کیلئے پابندیاں لگانے کی ضرورت محسوس کی ہے۔ عدالت نے کہاکہ مذہبی رسم ورواج کو منانا یا ان پر عمل کرنا اہم ہے، لیکن سب سے زیادہ اہم عوامی نظام اور لوگوں کی سیکورٹی ہے۔ بنچ نے جمعہ مسجد ٹرسٹ کی جانب سے داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ عرضی میں جنوبی ممبئی میں واقع ٹرسٹ کی ایک مسجد میں مسلمانوں کو 5وقت کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ خاص بات ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا ہے۔ مسجدوں میں نماز پڑھنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے اجازت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ دوسری طرف مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ریاستی وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سخت پابندیوں کا اعلان کیا۔ پچھلے کچھ دنوں سے لگاتار روزانہ 50ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ سرکار نے انہیں حالات کے پیش نظر 14اپریل سے 15دنوں کا کرفیو کا اعلان کیا ہے۔
مسجد میں اجتماعی نماز کی نہیں ملی اجازت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS