نئی دہلی: دہلی میں کویخ بستہ ہواؤں اورخون کو منجمد کرنے والی سردی کا قہر جاری ہے ۔ درجہ حرارت 2اعشاریہ 0 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے سے لوگوں کا سردی سے پریشان ہیں ۔
دہلی میں 14 دسمبر سے ٹھنڈی ہوائیں چلنی شروع ہوگئی تھیں اور اب اگلے تین دنوں تک ایساہی رہنے کا امکان ہے۔ سال 1901 کے بعد یہ دوسری بار ہے جب دارالحکومت میں اتنے لمبے عرصے تلک ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 8.30 بجے سب سے کم درجہ حرارت آیا نگر میں 2.0 ڈگری سیلسیس، دہلی یونیورسٹی میں 3.0، نریلا میں 2.0 جبکہ صفدر جنگ میں درجہ حرارت 2.0 اور پالم میں 3.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح 100 فیصد درج کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندازہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں اس سال اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اب تک 19.85 ڈگری سیلسیس رہا ہے،اور سال کے آخری دن یہ 19.15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ محکمہ کا خیال ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.15 تک گرتا ہے تو یہ 1901 کے بعد دوسرا موقع ہو گا جب دسمبر کا ماہ سب سے ٹھنڈا ہوگا۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
دہلی میں سرد لہروں کا سلسلہ جاری،نئے سال پر ژالہ باری کا امکان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS