نئی دہلی : اتوار کی صبح دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ (مرکز صفدر جنگ)تھا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے پانچ ڈگری کم ہے اور ساتھ ہی موسم میں رطوبت بھی کافی کم رہی۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں دھند نے دہلی کو اپنے آغوش لے لیا،جب کہ آسمان جزوی طور پر ابر آلود تھا۔
شہر بھر میں لوگ خاص طور پر وہ لوگ جو راتوں میں سڑکوں پر رات گزارتے ہیں یا رات بھر کام کرتے ہیں،اپنے لئے الاؤ کا بندوبست کرکے خود کو گرم رکھنے کی کوشش کرتے دیکھے گئے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی 94 فیصد تھی،جب کہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریبا 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شہر میں ہوا کا معیار’انتہائی ناقص‘زمرے میں پہنچ گیا ہے۔10بجے صبح میں ہوا کا معیار انڈیکس 306 تھا۔
محکمہ موسمیات نے شام اور رات میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پیر کی صبح کہرا اوردھند رہنے کے آثار ہیں اور دن میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS