بلاسپور میں سول لائن تھانہ سیل

0

بلاسپور: چھتیس گڑھ  کے بلاسپور سول لائن پولیس تھانہ کو عصمت دری کے ملزم میں کوروناوائرس کی تشخیص ہونےکے بعد سیل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سول لائن پولیس عصمت دری کے ایک ملزم کی تلاش کر رہی تھی اور اس کی لوکیشن کرناٹک کے میسور میں ملنے کے بعد  بلاسپور سے ایک سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو کرناٹک بھیجا گیا تھا ۔ پولیس ملزم کو پکڑ کر یہاں واپس پہنچی  ۔ اسی دوران ملزم کی جانچ میں اس کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق کے بعد  محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی اور سول لائن تھانہ کےاحاطہ کو خالی کراکر سیل کردیا گیا ۔  |
پولیس افسروں کے مطابق سول لائن تھانے کا کام تار بہار تھانے سے کیا جائے گا۔ ملزم کی کورونا سے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل اور دیگر ملازمین کے نمونے بھی لئے جارہے ہیں۔ ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS