ہوابازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی جلد منظوری کے لئے بنا خصوصی سیل

0

نئی دہلی: شہری ہوابازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی جلد منظوری دینے کےلئے ایک خصوصی سیل تشکیل دیا گیا ہے۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے آج بتایا کہ وزارت میں جوائنٹ سکریٹری امبر دوبے کو سرمایہ کاری منظوری سیل (آئی سی سی ) کا چیئرمین مقرر کیاگیا ہے۔اس سیل کی تشکیل کا مقصد  ہوابازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کےلئے آنے والی تجاویز کو جلد منظوری دینا ہے۔اس میں مسٹر دوبے کے علاوہ آٹھ اور رکن ہیں۔سیل کے چیئرمین ضرورت کے مطابق ایک دیگر رکن کی بھی تقرری کرسکتے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ یہ سیل سرمایہ کاری کی منظوری کےلئے سنکل ونڈو کی طرح کام کرےگا۔سیکٹر میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن رہیں پالیسیوں  اور ریگولیٹروی مسئلوں کی پہچان بھی سیل کی ذمہ داری ہوگی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS