بارش سے شہر و گام کی سڑکیں جھیل جھرنے کی طرح نظر آرہی ہیں

0

سری نگر: (یو این آئی) بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے مچی تباہی کے بعد جموں و کشمیر میں موسمی صورتحال بتدریج بہترہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے تاہم موسلادھار بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ پہلگام میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 18.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گیٹ وے آف کشمیر سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سے8.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی یے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یونین ٹریٹری کی سرمائی راجدھانی جموں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ جموں میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے قریب دو ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں جمعرات کو صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا جس سے لوگوں کو سخت گرمیوں سے راحت نصیب ہوئی لیکن گذشتہ دو دنوں کی بارش سے شہر و گام کی سڑکیں کم جھیل جھرنے زیادہ نظر آ رہی ہیں۔
لوگوں کا الزام ہے کہ متعلقہ حکام کی غفلت کی وجہ سے معمولی بوندا باندی سے سڑکیں زیر آب آکر مسافروں کے لئے وبال جان بن جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS