موجودہ دور میں صحت کے تئیں شہری ہمہ وقت بیدار رہیں: عمران حسین

0

گا ندھی جینتی کے موقع پر آل انڈیا یو نانی طبی کا نگریس کی طرف سے مفت یو نانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام
محمدغفران آفریدی
نئی دہلی (ایس این بی) : بابائے قوم مہاتما گا ندھی کی جینتی کے موقع پر پنچ کوئیاں روڈ پر واقع درگاہ حضرت سید حسن رسول نما بستی اندھ ودھالیہ میں ایک روزہ مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔آل انڈیا یو نانی طبی کا نگریس، فارمیسی ونگ کے زیر اہتمام منعقد کیمپ میں صفدر جنگ اسپتال میں ےونانی ڈپارٹمنٹ کے سابق سربراہ حکیم وڈاکٹرسید احمد خان ،سپزر کمپنی کے مالک ڈاکٹر وحکیم محمد ایاز الدین ہاشمی ، ڈاکٹر نصرت جہاں،ڈاکٹرانکیتاسبھروال،ڈاکٹر آکاش سبھروال، ڈاکٹر محمد نفیس قریشی، ڈاکٹرحبیب اللہ، ڈاکٹر بدر الاسلام کیرانوی، ڈاکٹر عبد الرحیم، ڈاکٹرتمنا نازلی، ڈاکٹر مصباح الدین اظہر،ڈاکٹراعجازاحمداعجازی،ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر ارشد غیاث،حکیم آفتاب عالم، حکیم عطاءالرحمن اجملی ،حکیم مولانامرتضی ودیگر نے مریضوں کے بلڈپریشر،بی پی،شوگراوردانتوںوآنکھوں کے چیک اپ کےے اور مفت دوائیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر دہلی سرکار کے وزیر عمران حسین نے شرکت کرتے ہوئے میڈیکل کیمپ کے منتظمین کو مبارکباد پےش دی۔ انھوں نے کہا کہ راجدھانی میںفلیٹ سسٹم کی وجہ سے بلڈ پریشر،شوگر عام بیماریاںہوگئی ہیں ،اسپتالوں میں بھیڑ بھاڑ اور کام کاج کے دباﺅ کے سبب لوگ شروعاتی مرحلہ کی بیماریوںپرتوجہ نہیں دےتے، وہیں شہر میں ایسے افراد کی تعداد بھی بہت زےادہ ہے،جومالی تنگی کی وجہ سے اپنا علاج کرانے سے قاصر ہیں ایسے میں مفت میڈیکل کیمپ اہمیت کے حامل ہیں۔عمران حسین نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ لوگ وقتاً فوقتاً چیک اپ وغیرہ کراتے رہیں اورصحت کے تئیں شہری ہمہ وقت بیدار رہیں ۔
اس موقع پرکیمپ کے روح رواں صفدر جنگ اسپتال کے شعبہ یونانی کے سابق سربراہ ڈاکٹر سید احمد خا ن نے بتایا کہ آج یہاں مفت طبی کیمپ لگایا گیا ہے جس میںسیکڑوں افراد نے شریک ہوکر استفادہ کیاہے،ساتھ ہی ڈاکٹرس نے مریضوں کے ٹےسٹ کر کے ان کے مرض کی تشخیص کر کے انہیں مکمل علاج کے مشورے بھی دیے ہیں ،وہیں ایس جی ڈی کی طرف سے 50مفت الٹرا ساﺅنڈ بھی کئے گئے ۔آخر میں کیمپ کے کو آرڈینیٹر ماسٹر زاہد حسین نے اظہار تشکر پےش کیا ۔کیمپ کو کا میاب بنا نے میںآر ڈبلیو اے درگاہ سید حسن،پنچ کوئیاں روڈ،دہلی کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ حاجی محمد قمر احمد، محمد ثمر ، نظام حسین ،محمد افضال ، اقبال شیخ ،ندیم احمد ، ناز احمد ،عنایت بھائی ودیگرنے اہم کردار ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS