2020 میں شدید مشکلات کے باوجود چین نے اپنی معیشت بحال رکھی:چینی میڈیا
بیجنگ: گزشتہ روز چین کے سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ حالیہ دو مہینوں میں امریکہ کیلئے چین کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ 2020 میں شدید مشکلات کے باوجود چین نے اپنی معیشت کو بحال کیا ہے لیکن کیا رواں سال چین اپنی معیشت کی بحالی اور مسلسل ترقی کو برقرار رکھ سکے گا یا نہیں؟ بہت سے لوگوں کیلئے یہ سوال باعث توجہ ہے۔15 مارچ کو چین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں چین میں پیداوار کی مانگ جاری ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام طور پر مستحکم ہیں، مارکیٹ کی طاقت میں بہتری آرہی ہے، معیشت کی بحالی اور ترقی کی شرح برقرار ہے۔مختصر یہ کہ مجموعی طور پر چین کی معیشت بحالی کے راستے پر رواں دواں ہے۔چین کی معیشت کی بحالی سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں طویل مدتی مثبت بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں اور گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے بعد چین نے انسدادِ وبا، معیشت کی بحالی اور سماجی ترقی کیلئے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔اس کے علاوہ پوری دنیا میں ویکسی نیشن کی وجہ سے اہم معیشتیں بھی بحالی کی طرف وآپس آرہی ہیں اور چین کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ مثلاً جنوری اور فروری میں چین کی آسیان کو برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکہ کو برآمدات میں 70 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ عوامل ظاہر کرتے ہیں کہ چین اپنی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔چین کی معیشت کی بحالی میں جدت کی رفتار مسلسل ترقی کر رہی ہے اور چینی حکومت نے رواں سال معیشت کی ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا ہے۔یوریشیا گروپ کے تحت چین اور شمال مشرقی ایشیا بزنس کے سربراہ مائیکل ہیسن نے کہا کہ یہ ہدف چین کیلئے مشکل نہیں، لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ترقی کے معیار کو مقدار سے بالاتر رکھتا ہے۔ یہ ایک بہت درست فیصلہ ہے۔
امریکہ کیلئے چین کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS