چین نے امریکہ کے ہیوسٹن اور ٹیکساس واقع چینی سفارتخانے کو بند کرنے کے حکم پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ اس کا جواب دے گا کیونکہ وہ اسے سیاسی اشتعال کے کارروائی مانتا ہے۔
یہاں واقع چینی سفارتخانے نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہا ’’ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور ہیوسٹن میں چین کے قونصل خانے کو اچانک بند کرنے کے حکم کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ہم امریکہ سے اس غلط فیلصے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نہیں تو چین کو اس کا جواب جائز اور ضروری کاروائیوں کے ذریعہ دینا پڑے گا‘‘۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن اور ٹیکساس میں واقع چینی مشنوں پر جاسوسی کرنے کاالزام لگاتے ہوئے انہیں جمعہ تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔