بیجنگ : (یو این آئی/ژنہوا) چین کے محکمہ موسمیات نے جمعرات کو ملک کے کچھ علاقوں میں شدید برف باری اور برفانی طوفان کے امکان کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا۔ چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے کہا کہ آج صبح سے جمعہ کی صبح تک گانسو، شانسی، ہینان، ہوبی، ہنان اور آنہوئی کے کچھ حصوں میں چار سے آٹھ سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔ حکام نے خبردار کیا کہ بعض علاقوں میں 10 سینٹی میٹر سے زیادہ برف باری ہو سکتی ہے۔ موسمیاتی مرکز نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا ہے اور مقامی انتظامیہ سے سڑکوں، ریلوے، بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ چین میں موسم کی وارننگ کے چارسطح کا نظام ہے، جس میں سرخ رنگ سب سے زیادہ شدید ہے، اس کے بعد نارنجی ( اورینج)، پیلا (ییلو) اور نیلا ( بلیو) ہے۔
چین میں برفانی طوفان کے پیش نظر یلو الرٹ جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS