چلی میں منکی پوکس کا پہلا کیس درج

0

سینٹیاگو: (یو این آئی/ اسپوتنک) چلی میں منکی پوکس کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے۔ ملک کے وزیر صحت ماریہ بیگونا یارزا سیز نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا’’آج ہم نے چلی میں منکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ یہ ایک نوجوان ہے جو یورپ سے مشتبہ علامات کے ساتھ یورپ آیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی سنگین وبا کا خطرہ نہیں ہے کیونکہ مریض کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔منکی پوکس ایک نایاب وائرل بیماری ہے جوعام طور پر جنگلی جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے اور یہ کچھ افریقی ممالک میں یہ مقامی معاملے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS