وزیراعلی کو دھمکی،منڈی پولیس چھاؤنی میں تبدیل

0
outlookindia.com

شملہ: (یو این آئی) خالصتانی حامی سے ہماچل پردیش کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر کو دھمکی ملنے کے بعد منڈی شہر پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ پورے شہر میں ناکہ بندی کی گئی ہے۔ پولیس نے سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے اورٹریفک نظام میں بھی تبدیل کی ہے۔ شہرمیں داخل ہونے کے سبھی راستوں پر ناکے لگائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کل یعنی 15 اگست کو ریاستی سطح پرمنڈی میں یوم آزادی کی تقریب ہونے والی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منڈی شالینی اگنی ہوتری کے مطابق تقریب سیری اسٹیج پرہوگی اورتقریب والے دن پروگرام ختم ہونے تک شہر میں کسی بھی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اس موقع پرریاستی پولیس کو وزیراعلی 34 گاڑیوں بھی دیں گے۔ یہ گاڑیاں پولیس کے بیڑے میں شامل کی جائیں گی۔ وزیراعلی ان گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کریں گے۔ یہ گاڑیاں پولیس کی مختلف یونٹوں اور ضلعوں کو فراہم کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS