نئی دہلی: ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے ملک میں رونما ہونے والی پانچ بڑی تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ ان تبدیلیوں کو 'تعمیراتی
تبدیلی' میں بدلنے کی ضرورت ہے اور بدلتے ہوئے حالات ہندوستانی معیشت کے حق میں ہیں۔
شکتی کانت داس نے صنعتی تنظیم کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ممبروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو نمایاں فوائد حاصل
ہوں گے کیونکہ آنے والے وقت میں ہندوستانی صنعت کا کردار بہت اہم ہونے والاہے،جسے 'خاموش انقلاب' کا نام دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیربینکاری مالیاتی کمپنیوں اوربینکوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی صورتحال پیدا ہونے سے پہلے کووڈ 19 کی کشیدگی سے
گزرنے اورسرمایہ اکٹھا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
ریزرو بینک کے گورنر نے کہا کہ ہندوستان کو امریکہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو زراعتی آمدنی میں مستقل اضافےوالی پالیسیوں کی ضرورت ہے،زراعتی شعبے کی حالیہ اصلاحات کی وجہ سے نئے مواقع پیدا ہوئے
ہیں۔ انفراسٹرکچر کے شعبے کام کاج بڑھانے سے معاشی نمو کو فروغ ملے گا،سرکاری اور نجی شعبہ دونوں کو اس شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔
آربی آئی کے گورنر نے کہا کہ بانڈ مارکیٹ میں پھرسے سرگرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔پہلی سہ ماہی میں 1 لاکھ کروڑ روپے کے کارپوریٹ بانڈز جاری کیے گئے
ہیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
بدلتے ہوئے حالات ہندوستانی معیشت کے حق میں: آر بی آئی گورنر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS