نئی دہلی:بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھر نے دہلی جامع مسجد علاقے میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا، یہ دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش ہے۔
مایاوتی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ سے کہا،’’چندر شیکھر اپنے سیاسی مفادات کی وجہ سے بی ایس پی مخالف پارٹیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر ان ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں جہاں بی ایس پی مضبوط ہے۔‘‘
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے الزام عائد کیا کہ چندرشیکھر بی ایس پی کے ووٹوں کو متاثر کرنے کےلئے زبردستی جیل جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چندرشیکھر اترپردیش کے رہنے والے ہیں لیکن وہ شہریت قانون اور این آر سی کے مسئلے پر دہلی کے جامع مسجد علاقے میں مظاہرے میں شامل ہوکر زبردستی گرفتار ہوئے ہیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
چندرشیکھر سیاسی فائدے لینے کی کوششں کررہےییں:مایاوتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS