چنڈی گڑھ کو ملا نیا میئر ، بی جے پی نے ماری بازی

0

چنڈی گڑھ،  (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی حریف عام آدمی پارٹی کو شکست دے کر میئر کے عہدے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
دونوں پارٹیوں کے درمیان اصل مقابلہ تھا۔ بی جے پی کی سربجیت کور چنڈی گڑھ کی میئر منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے 14 ووٹ حاصل کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ ایک ووٹ ان ویلیڈ اور آپ پارٹی کو تیرہ ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ 24 دسمبر کو ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا گیا تھا۔ پہلی بار انتخاب میں اترنے والی آپ کو سب سے زیادہ 14 ووٹ اور بی جے پی کو 12 ووٹ ملے تھے۔ شرومنی اکالی دل کو ایک سیٹ ملی۔ اس کے بعد میئر بنانے کے لیے رسہ کشی ہوئی اور کانگریس کے سابق نائب صدر اور کونسلر دیویندر باولہ کی کونسلر اہلیہ بی جے پی میں شامل ہوگئیں، جس سے بی جے پی کے کونسلروں کی تعداد آپ کے برابر 14 ہوگئی۔ بی جے پی کے پاس اپنی رکن پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے ایک ووٹ الگ سے تھا۔
کانگریس کے سات کونسلر اور اکالی دل کے ایک کونسلر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ووٹنگ میں آپ کا ایک ووٹ غلط ہونے کے سبب آپ کونسلروں نے ہنگامہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ووٹ کو جان بوجھ کر خراب کیا گیا۔ آپ کا کہنا ہے کہ جب تک ان کا میئر نہیں بن جاتا وہ یہیں رہیں گے۔ انہوں نے دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS