چمن کو پھول وطن کو نئی بہار ملے ہمیں بھی دامن صد چاک و تار تار ملے

0

چمن کو پھول وطن کو نئی بہار ملے
ہمیں بھی دامن صد چاک و تار تار ملے

خزاں میں ہم نے بہاروں کے گیت گائے تھے
ہمیں بہار گلستاں پہ اختیار ملے

یہی ہے آمد فصل بہار کا حاصل
تمام پھول گلستاں میں دل فگار ملے

جنہیں غرور تھا دنیا میں کج کلاہی کا
فراز دار پہ ہم کو وہ تاج دار ملے

شبانہؔ ہم بھی دکھائیں کمال شعر اگر
زبان اردو کو ماحول سازگار ملے
¡ ¡

ڈاکٹر شبانہ نزیر

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS