مرکز 6ماہ میں لائے گا آدرش جیل ایکٹ :امت شاہ

0

احمد آباد، (پی ٹی آئی) : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ مرکز ی حکومت اگلے 6 ماہ میں برطانوی دورکے قانون میں ترمیم کرکے ماڈل جیل ایکٹ لائے گی ، جس کےلئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت جاری ہے۔ سبھی ریاستوں سے 2016 میں مرکز کے ذریعہ لائے گئے آدرش جیل مینول کو فوری طور پر اپنانے کی اپیل کی گئی تھی اورکہا گیا تھاکہ جیلوں کے بارے میں ہمارے خیالات کا از سر نو جائزہ لینے اور جیلوں میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہاں 6ویں آل انڈیا جیل ڈیوٹی میٹنگ کا افتتاح کیا۔ 11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اس ضابطہ کو اپنایا ہے۔شاہ نے کہا کہ اس جیل ضابطہ کے بعد اب ہم آدرش جیل ایکٹ لانے جارہے ہیں، ابھی ہم ریاستوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ 6 ماہ میں آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میرا یقین ہے کہ جیل انتظامیہ داخلی سلامتی کی ایک اہم برانچ ہے۔ ہم جیل انتظامیہ کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔ جیلوں کے بارے میں سماج کی سوچ کوبدلنے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS