حکومت مہاجر مزدوروں کی واپسی کے لئے کاریگر نظام نافذ کرے:مایاوتی

0

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مہاجر مزدوروں کو بلکتے کنبوں کی بھوک،بدحالی اورراستے میں ہورہی اموات کے منظرتکلیف دہ اوردل کو دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ان مزدوروں کی واپسی کے لئے کارگر نظام کے نفاذ کو یقینی بنانا چاہئے۔ محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا’ملک کی سڑکوں پر اپنے گھروں کو لوٹنے والے لاچار لاکھوں مہاجر مزدوروں اور ان کے بلکتے کنبوں کی بھوک، بدحالی و راستے میں ہورہی اموات کی ٹی وی پر دکھایا جانے والا منظر دل کو دہلا دینے والا ور کافی تکلیف کا باعث ہے۔ ایسے میں مرکزی ،ریاستی حکومتیں آج ان کی زندگی۔موت کی لڑائی سے نپٹنے کے لئے کارگر نظام کو فورا نافذ کریں۔قابل ذکر ہے اس سے قبل محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا’لاچار،مظلوم کروڑوں مزدوروں کے لئے 1000کرور روپئے کا اعلان کیا گیا ہے وہ یو پی جیسے کافی متاثرہ ریاست کو سیدھے ملنا چاہئے تاکہ یہ انہیں ان کے اپنے پیروں پرکھڑے ہونے کا حقیقی سہارا بن سکے اورغریب مزدوروں کو آئندہ نقل مکان پر مجبور نہ ہونا پڑے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS