وزیراعظم نے کیاسنٹرل وسٹا ایونیو کا افتتاح،’راج پتھ‘بنا ’کرتویہ پتھ‘

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو نئی دہلی میں سینٹرل وسٹا ایونیو کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے ساتھ ہی برسوں پرانا ’راج پتھ‘ ’کرتویہ پتھ‘ بن گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسّمے کی بھی نقاب کشائی کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ سنٹرل وسٹا کے ری ڈیولپمنٹ
پروجیکٹ پر کام کرنے والے تمام کارکنوں کو 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مدعو کریں گے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام ہم
وطن ایک تاریخی لمحے کا گواہ بن رہے ہیں۔ غلامی کی علامت ’کنگس وے‘ یعنی ’راج پتھ‘ آج سے قصہ پارینا بن گیا ہے، ہمیشہ کےلئے مٹ گیا ہے۔ آج
’کرتویہ پتھ‘ کی شکل میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو میں آج ملک کو ایک نئی تحریک ملی ہے، نئی توانائی ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج
ہم گزرے ہوئے کل کو پیچھے چھوڑ کر آنے والے کل کی تصویر میں رنگ بھر رہے ہیں۔ یہ نئی چمک، جو آج ہر طرف نظر آرہی ہے، نئے ہندوستان کے اعتماد کی
چمک ہے۔ غلامی کی علامت ’کنگس وے‘ یعنی ’راج پتھ‘ آج سے تاریخ کی بات ہوگئی ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہاکہ انڈیا گیٹ کے قریب ہمارے قومی رہنما نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ایک بہت بڑا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے۔ غلامی کے وقت یہاں
برطانوی راج کے نمائندے کا مجسمہ تھا، آج ملک نے اسی جگہ پر نیتاجی کا مجسمہ نصب کرکے جدید طاقتور ہندوستان کا روحانی تشخص قائم کیا ہے۔ وزیراعظم
نے کہاکہ سبھاش چندر بوس ایسے عظیم انسان تھے، جو عہدے اور وسائل کے چیلنج سے بالاتر تھے۔ ان کی مقبولیت ایسی تھی کہ پوری دنیا نے انہیں لیڈر مانا۔
ان کے پاس ہمت تھی، عزت نفس تھی۔ ان کے پاس خیالات تھے، وژن تھا۔ ان میں قائدانہ صلاحیت تھی، پالیسیاں تھیں۔ اگر ہمارا ہندوستان آزادی کے بعد سبھاش بابو
کے راستے پر چلتا تو آج ملک کتنی بلندی پر ہوتا، لیکن افسوس کہ آزادی کے بعد ہمارے اس عظیم لیڈرکو بھلا دیا گیا۔ ان کے خیالات، اور ان سے جڑی علامتوں کو
بھی نظر انداز کر دیا گیا۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ اگر ’پتھ‘ ہی ’راج پتھ‘ ہو، تو سفر لوک مکھی کیسے ہوگا؟ راج پتھ برطانوی راج کےلئے تھا، جن کے
ہندوستان کے لوگ غلام تھے۔ راج پتھ کا احساس بھی غلامی کی علامت تھی، اس کی ساخت بھی غلامی کی علامت تھی۔ آج اس کا فن تعمیر بھی بدل گیا ہے اور اس کی
روح بھی بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس موقع پر میں ان مزدور ساتھیوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے نہ صرف’کرتویہ پتھ‘
کو بنایا، بلکہ اپنی محنت کی معراج سے ملک کو فرض کی راہ بھی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ کل سے لے کرتین دنوں تک نیتا جی پر مبنی ڈرون شو بھی ہوگا۔ آئیے
سیلفی لیجئے اور# ’کرتویہ پتھ‘ کا استعمال کرتے ہوئے اسے اپ لوڈ کریں۔ واضح رہے کہ ’کرتویہ پتھ‘ راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک کامارگ ہے۔
اس سڑک کے دونوں جانب لان اور ہریالی کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کےلئے سرخ گرینائٹ پتھروں سے بنا ہوا راستہ اس کی رونق میں اضافہ کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS