مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کررہی ہے: شیکھر

0

متھرا:  تین زرعی قوانین سے ناراض کسان تحریک کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے رویے سے ناراض’راشٹریہ کسان منچ‘کے صدر شیکھر دیکشت نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہی ہے۔ جو کسان حکومت بنانا جانتا ہے وہ حکومت کو بے دخل بھی کر سکتا ہے۔ 
انہوں نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہی ہے۔  اسے یہ نہیں پتہ کہ اپنے اس رویے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت تحریک چلانے والے کسانوں کو مایوس کرنے کے لیے معاملے کو جان بوجھ کر طول دے رہی ہے لیکن کسانوں کی ہمت ٹوٹنے والی نہیں ہے۔ 
کسان اپنے مطالبات منوا کر ہی رہیں گے۔ حکومت کو’اَن داتا‘کے مطالبے پر حساس ہو کر غور و خوض کرکے اسے پورا کرنا چاہیے۔ یہ ملک کے کسانوں کے مفادات سے منسلک سوال ہے۔ 
کسانوں کے ووٹ سے منتخب ہونے والوں کی جانب سے کسانوں کو نہ سننا اور انھیں کہنا کہ وہ عدالت جائیں‘ جمہوریت کی تذلیل ہے۔ حکومت کو اسے کو انا کا مسئلہ بنانے سے بچنا چاہیے۔ جمہوریت میں اس طرح کا ضدی اور اڑیل رویہ نا مناسب ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS