مرکزی حکومت انکم ٹیکس بھرنے کی تاریخ بڑھا کر عوام کو لوٹ رہی ہے: نریش کمار

0
Image:hamraJammu

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ کو بڑھا کر مڈل کلاس اور لوور مڈل کلاس کو لوٹ رہی ہے کیونکہ حکومت ٹیکس پر سود لیتی ہے جس سے عام آدمی واقف نہیں ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کمار نے خط لکھ کر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے عوام کو گمراہ کرکے لوٹنے کا کام کر رہی ہیں۔ ایک طرف آپ کی حکومت انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ کو بڑھا رہی ہے‘وہیں دوسری جانب مڈل کلاس اور لوور مڈل کلاس کو لوٹ رہی ہے کیونکہ حکومت ٹیکس پر سود لیتی ہے جس کی عام آدمی کو خبر نہیں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عام آدمی کے تئیں اس قدر حساس ہے تو انکم ٹیئکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ کے ساتھ ساتھ سود میں چھوٹ دینی چاہیے۔ اسی وجہ سے حکومت کی نیت صاف نہیں ہے لہٰذا وہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ بڑھا کر سود کے نام پر لوٹنے کا کم کرتی ہے۔
غور طلب ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوتی ہے اور کسی بھی شخص پر جو ٹیکس بنتا ہے وہ یکم اپریل سے نافذ ہو جاتا ہے۔ اور اس ٹیکس پر سود بھی یکم اپریل سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ بڑی کمپنیاں اور کارپوریٹ سیکٹر کو یہ معلوم ہوتا ہے لیکن عام آدمی کو یہ اطلاع نہیں ہوتی کہ یکم اپریل سے جو ٹیکس بنتا ہے اس پر سود دنیا پڑتا ہے۔
انہوں نے خط میں وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم اپریل 2021 سے اور جو انکم ٹیکس بھرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے‘تک کا سود معاف کیا جائے اور جو گذشتہ برس اسی ڈھنگ سے حکومت نے ٹیکس پر سود لیا تھا‘اسے بھی واپس کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS