مرکزی حکومت نے اقتصادی بحران میں لوگوں کا خیال نہیں رکھا: سچن پائلٹ

0
image:NewsbustIndia

جے پور: (یو این آئی) راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا شدہ معاشی سست روی میں لوگوں پر توجہ نہیں دی۔
پائلٹ نے آج یہاں بڑھتی مہنگائی کے معاملے میں مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کے ٹونک روڈ سانگانیر پل کے قریب پٹرول پمپ کے سامنے ہونے والے احتجاج کے دوران میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وبا کی وجہ سے معاشی سست روی آئی اور اس کے سبب بے روزگار اور مزدوروں سمیت لوگ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی ممالک نے ایسے وقت میں اپنے لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کیے تھے لیکن بدقسمتی سے مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی آفت کے دوران ہزاروں، لاکھوں افراد انتقال کرگئے۔ لوگوں کو کورونا کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں کورونا پھیل رہا ہے ، خوف و ہراس پھیل رہا ہے ، ملازمتیں جار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
دھرنے کے دوران مسٹر پائلٹ نے ہاتھوں میں نعرے تحریر والے پلے کارڈ کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS