سی بی ایس ای کا نئے سیشن سے آرٹ اور ہنرمندی پر مبنی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

0

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے نئے سیشن سے دسویں جماعت تک کے طلباء کے لئے آرٹ اور ہنرمندی پر مبنی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے آج ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن سے سبھی سی بی ایس ای اسکولوں میں کلاس 1 سے10 کے طلباء کے لئے آرٹ اور ہنرمندی پر مبنی پروجیکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے کم از کم ایک پروجیکٹ 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام' پر مبنی ہوگا۔سی بی ایس ای نے اس سلسلے میں 19 صفحے کا سرکلر بھی جاری کیا ہے جو بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS