اے پی کے سابق وزیر وویکانند ریڈی کے قتل معاملہ میں سی بی آئی نے دختر سے پوچھ گچھ کی

    0

    متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر وویکانند ریڈی کے قتل معاملہ میں سی بی آئی نے اپنی جانچ کے حصہ کے طور پر ان کی دختر سے پوچھ گچھ کی۔سی بی آئی نے کڑپہ کی جیل کے گیسٹ ہوز سے اپنی جانچ کی شروعات کی۔ جانچ ایجنسی نے وویکانند ریڈی کی دختر سنیتا سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی۔سنیتا نے ان کے والد کے قتل کے معاملہ کی ایس آئی ٹی جانچ کے بجائے سی بی آئی جانچ کروانے کی خواہش کرتے ہوئے اے پی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کردیا۔سمجھاجاتا ہے کہ سی بی آئی نے سنیتا کی عرضی میں شامل مشتبہ افراد اور دیگر تفصیلات کے بارے میں سوالات کئے۔اس عرضی میں سنیتا نے دعوی کیا تھا کہ ان کو ان کے والد کے قتل کے سلسلہ میں 15افراد پر شبہ ہے۔یہ تفصیلات انہوں نے آج سی بی آئی کے حوالے کئے۔
     

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS