بینک گھوٹالہ معاملہ:11ریاستوں میں سی بی آئی کے چھاپے

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): تقریباً 3700کروڑ روپے کی بینک جعلسازی معاملے میں جمعرات کو ملک کی 11 ریاستوں کے100مقامات پر سی بی آئی نے چھاپے مارے ۔سی بی آئی ترجمان آر سی جوشی نے یہاں بتایا کہ مختلف نیشنلائز بینکوں کی شکایات پر 30 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ان بینکوں میں انڈین اوورسیز بینک، یونین بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودا، پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی ڈی بی آئی، کینرا، انڈین بینک اور سینٹرل بینک آف انڈیا شامل ہیں۔ چھاپہ مارے گئے مقامات میں دہلی، کانپور، متھرا، نوئیڈا، گروگرام، چنئی، ویلور، تیروپور، بنگلور، گنٹور، حیدر آباد، بیلاری، ودودرا، کولکاتا، مغربی گوداوری، سورت، ممبئی، بھوپال، نماڑی، تروپتی، وشاکھا پٹنم، احمد آباد، راج کوٹ، کرنال، جے پور اور سری گنگا نگروغیرہ شامل ہیں۔
یہ چھاپے گھپلوں کے خلاف خصوصی مہم کا حصہ ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران کئی قابل اعتراض دستاویزات اور دیگر اشیا / ڈیجیٹل شواہد برآمد کئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS