شیو پوری:(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں ضلع انتظامیہ نے لمپی وائرس کے پیش نظر تمام ہاٹ بازاروں میں مویشیوں کے میلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق یہاں کے گنگورا اور کھجوری گاؤں میں گائے میںلمپی وائرس کی مشتبہ علامات پائے جانے کی وجہ سے نمونے جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ مویشیوں کے محکمہ کے ڈاکٹروں نے بھی گاؤں والوں کو محتاط اور چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو جانوروں میں اس بیماری کی علامات نظر آئیں تو فوری طور پر اپنے قریبی ویٹرنری سنٹر کو مطلع کریں۔
دوسری جانب کلکٹر اکشے کمار سنگھ نے اس کے پیش نظر ضلع کے تمام ہاٹ بازاروں میں مویشی میلوں پر پابندی لگا دی ہے اور اس کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔
شیو پوری میں مویشیوں کے میلوں پر پابندی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS