جموں میں مختلف محکموں میں تعینات کیجول لیبروں کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

0

جموں: (یو این آئی) جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں مختلف محکموں میں تعینات کیجول لیبروں نے نوکریوں کی مستقلی کو لے کر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 25برسوں سے اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے اُن کی مانگوں کو حل کرنے کے حوالے سے لیت ولعل کی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق کیجول لیبروں نے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں احتجاجی ریلی نکالی ۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیجول لیبروں نے بتایا کہ وہ پچھلے پچیس برسوں سے نوکریوں کی مستقلی کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے آٹھ برسوں سے جموں وکشمیر میں بھاجپا کا راج چل رہا ہے لیکن وہ بھی اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔اُن کے مطابق ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں کے مسئلے کو سیاست کا مسئلہ بنا دیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں پورا یقین تھا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جموں وکشمیر کے دورے کے دوران ڈیلی ویجروں کے حوالے سے کوئی فیصلہ لیں گے تاہم ایسا نہیں ہوا۔
مظاہرین کے مطابق وہ اب سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ صرف دعوئے کر رہی ہے عملی طورپر ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں کی نوکریاں مستقل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS