ذات پات کا مسئلہ خطرناک:سپریم کورٹ

0

نئی دہلی: آنرکلنگ پر سپریم کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ذات پات پر مبنی تشدد یہ ثابت کرتا ہے کہ آزادی کے 75سال بعد بھی ملک سے یہ ذات پات کابھید بھاؤختم نہیںہوا ہے۔اس تلخ تبصرے کے بعد بھی سپریم کورٹ نے کہاکہ یہ مناسب وقت ہے جب سماج اپنے ردعمل کا اظہار کرے اور ذات پات کے نام پر ہونے والے خوفناک تشدد کو پوری طاقت کے ساتھ نامنظور کرے۔ عدالت عظمیٰ نے یہ تبصرہ 1991 میں یوپی میں ہوئے آنرکلنگ کے ایک واقعہ کے خلاف داخل کئی عرضیوں پر اپنے فیصلے میں کیا۔ اس واقعہ میں ایک خاتون سمیت 3 افراد مارے گئے تھے۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ اس سے پہلے بھی سرکاروں کو آنرکلنگ کو روکنے کیلئے کئی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔ ان رہنما ہدایت پر بلاتاخیر عمل کیاجانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS