کولمبو (یواین آئی) کورونا کے سبب شدید مالیاتی بحران کے باعث کاغذ کی درآمد بند ہونے سے سری لنکا میں اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیئےگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے محکمہ تعلیم کےحکام کا کہن اہےکہ ٹسٹ پیپرز کے لئے ضروری کاغذ اور سیاہی زرمبادلہ کی کمی کے سبب درآمد کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے مغربی صوبے میں اسکولوں کےامتحانات غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئےگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں اسکول طلبا کے لئے امتحان پیر سے شیڈولڈ تھے۔
خیال رہے کہ سری لنکا زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن اور ادویات کی کمی کا شکار ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے سری لنکا کی بیل آؤٹ پیکج کی درخواست پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
سری لنکا میں کاغذ کی عدم دستیابی کے باعث اسکولوں کےامتحانات غیرمعینہ مدت تک ملتوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS