ارنب گوسوامی  اور ان کی بیوی سمبرتا کے خلاف معاملہ درج

    0

    ممبئی :ممبئی کے ڈی سی پی ابھشیک تریمکھے نے بدھ کے روز ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف اور مالک ارنب گوسوامی اور ان کی بیوی سمبرتا کے خلاف سٹی سول انڈین سیشن کورٹ میں ایک مجرمانہ شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں ممبئی ڈی سی پی نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ارنب کے ذریعہ غلط حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تریمکھے خود پر ہوئے ہتک عزت کے حملوں سے افسردہ ہیں ۔
    جب کہ وہ اپنے افیشیل کاموں کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS