اجتماعی عصمت دری کے دو نابالغ لڑکوں کے خلاف کیس

0
image:aninews.in

پرتاپ گڑھ۔: (یو این آئی) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلو میٹر مسافت پر تھانہ نواب گنج علاقے کے ایک گاوں میں جمعرات کی شام ہوئی نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے تاخیر شب دو نابالغ ملزمان کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا کیس درج کر حراست میں لیا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی روہت مشرہ نے آج بتایا کہ تھانہ نواب گنج علاقے کے ایک گاوں کی چھہ سالہ بچی اپنے گھر کے سامنے جمعرات کو کھیل رہی تھی کہ گاوں کے دو نابالغ لڑکے 13 و 14 سال کے پہونچے اور بہلا کر گھر سے کچھ مسافت پر تنہائ میں لے گئے و اجتماعی آبروریزی کی ۔گھر پہنچ کر متاثرہ نے اہل خانہ کو وقوعہ سے واقف کرایا ،اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے بچی کو مقامی اسپتال بھیج کر طبی معاینہ کرایا اور دونوں لڑکوں کے خلاف عصمت دری و پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کر حراست میں لیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS