جالندھر (ایس این بی) : قریب ایک ماہ قبل پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے کیپٹن امریندرسنگھ نے ریاست میں ہونے والے آئندہ الیکشن کو لے کر پتے کھولنے شروع کردیئے ہیں۔ امریندرسنگھ نے کہاکہ وہ جلد ہی نئی پارٹی کی تشکیل دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ پنجاب اسمبلی الیکشن کیلئے بی جے پی کے ساتھ ساتھ اکالی دل سے الگ ہوئے یکساں نظریہ والے گروپوں کے ساتھ اتحاد کریں گے۔ تاہم امریندر سنگھ نے واضح کیا
‘The battle for Punjab’s future is on. Will soon announce the launch of my own political party to serve the interests of Punjab & its people, including our farmers who’ve been fighting for their survival for over a year’: @capt_amarinder 1/3 pic.twitter.com/7ExAX9KkNG
— Raveen Thukral (@Raveen64) October 19, 2021
کہ بی جے پی سے اتحاد زرعی قوانین کے مسئلے کا اطمینان بخش حل پر منحصر کرے گا۔کیپٹن کے میڈیا مشیر روین ٹھکرال نے ٹوئٹر پر ان کا بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مستقبل کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ پنجاب اور اس کے لوگوں اور کسانوں، جو ایک سال سے زیادہ وقت سے اپنے وجود کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، کیلئے جلد ہی اپنی پارٹی کا اعلان کروںگا۔ اگر کسان احتجاج کاکسانوں کے حق میں کوئی حل نکل جاتا ہے تو بی جے پی کے ساتھ 2022 کے پنجاب الیکشن میں سیٹوں کے معاہدے کو لے کر مطمئن ہوں۔ اس کے علاوہ اکالی سے الگ ہوئے یکساں نظریہ والے گروپوں خاص کر ڈھنسا اور برہم پورہ گروپ سے بھی اتحادکا امکان ہے۔ کیپٹن امریندر نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ تینوں زرعی قوانین کی مخالفت میں جاری تحریک جلد ہی حل کی طرف بڑھ سکتی ہے۔