کناڈا نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا

0

اوٹاوا : (یو این آئی) کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم کی ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز میں جسٹن ٹروڈو نے منگل کے روز کہا کہ کناڈا روسی حکومت کے 62 قریبی اتحادیوں اور ایک دفاعی شعبے کے یونٹ پر نئی پابندیوں کا اعلان کر رہا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق جن لوگوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں روسی وفاقی گورنر اور علاقائی سربراہان، ان کے خاندان کے افراد اور موجودہ دفاعی شعبے کے منظور شدہ اداروں کے اعلیٰ افسران سمیت روسی حکومت کے اعلیٰ عہدے دار شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے یوکرین کے سیکورٹی شعبے کے اداروں کو اضافی ا مداد فراہم کرنے کے لیے پیس اینڈ سٹیبلائزیشن آپریشنز پروگرام کے ذریعے یوکرین کے دو منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔
روس کے یوکرین پر حملے کے دن سے یعنی اس سال 24 فروری سے کناڈا نے روس، یوکرین اور بیلاروس کے 1,300 سے زائد افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS