کنیڈا میں ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل

0

نئی دہلی/ٹورنٹو (یواین آئی) : کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ جمعرات کی شام قریب پانچ بجے کا ہے۔ مقتول کی شناخت کارتک واسودیو (21)کے طورپر ہوئی ہے ۔وہ ایک ریستراں میں کام کے دوران جب باہرآیا،تب گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے شیربورن ٹی ٹی سی میٹرو اسٹیشن کے باہر اسے گولی مارکر قتل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے کے بعد زخمی کارتک کو اسپتال لے جایا گیا،جہاں اس کی موت ہوگئی۔پولیس ٹیم اس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کارتک کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور اس کے کنبے کے تئیں گہری تعزیت کا اظہا رکیا ہے ۔ ٹورنٹو میں ہندوستان کے قونصل خانے نے ٹویٹ کیا،’’کل ٹورنٹو میں ایک شوٹنگ کے واقعہ میں ہندوستانی طالب علم کارتک واسودیو کابدقسمتی سے قتل ہونے سے ہم سکتے میں ہیں ۔ہم سوگوار لواحقین کے رابطے میں ہیں اور لاش کو جلد ہی واپس لانے کے لئے ہر ممکن مدد مہیا کریں گے ۔’’ پولیس نے بتایا کہ کارتک کنیڈا میں مینجمنٹ کی پڑھائی کررہا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کا قتل لوٹ مار کی کوشش سے کیا گیاہے ۔ کارتک کے والد جتیش واسودیو نے کہا،‘‘ٹورنٹو میں کارتک کو تین سال سخت محنت کے بعد سینیکا کالج میں داخلے کے لئے منظوری ملی تھی ،جہاں وہ عالمی تجارتی نظام کی پڑھائی کرنا چاہتا تھا۔داخلہ مل جانے پر وہ بہت خوش تھا اور پورا کنبہ پرجوش تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کارتک کی موت کی خبر پولیس کے ذریعہ دی گئی۔ جتیش نے کہاکہ جلد ہی کارتک کی لاش ہندوستان لائی جائے گی۔ٹورنٹو میں اس سال یہ 19 واں قتل ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS