نئی دہلی (ایجنسیاں) : روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم یوپی آئی سے ٹرانزیکشن کو فروغ دینے کیلئے سرکار نے خصوصی پلان تیار کیاہے۔ سرکار کاکہنا ہے کہ وہ روپے ڈیبٹ کارڈ اور چھوٹے اماؤنٹ کے بھیم یوپی آئی ٹرانزیکشن (2ہزار روپے تک) کو فروغ دے گی۔ اس کیلئے مراعاتی اسکیم کو منظوری ملی ہے۔ حکومت نے بدھ کو روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم-یو پی آئی پرفرد سے تاجر کو 2000روپے تک کی ادائیگی کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک ترغیبی اسکیم کو منظوری دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اس فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے ، اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس اسکیم کے یکم اپریل 2021سے مؤثر ایک سال کی مدت کیلئے تخمینہ مالی اخراجات 1300کروڑ روپے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے تحویل میں لینے والے بینکوں روبے ڈیبٹ کارڈ اور کم مالیت کی بھیم۔ یو پی آئی ادائیگیوں کے ذریعے کیے جانے والے لین دین کی قدر (پی 2ایم) کا فیصد ادا کرکے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس اسکیم سے بینکوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ایک مضبوط ماحول بنانے اور روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم- یو پی آئی ڈیجیٹل لین دین کو تمام خطوں اور آبادی کے تمام طبقات میں مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان آج دنیا کی سب سے مؤثر ادائیگی کرنے والی منڈیوں میں سے ایک ہے۔حکومت نے یہ اسکیم ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو مزید فروغ دینے کیلئے مالی سال 2021-22میں حکومت کے بجٹ اعلانات کے نفاذ کے تحت تیار کی ہے۔ حکومت نے الیکٹرانکس سامان، آئی ٹی ہارڈویئر،ایس پی ای سی ایس اسکیم اور ترمیم شدہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کمپلیکس اسکیم (ای ایم سی 2.0)کی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کیلئے 7.5ارب ڈالر ( 55392کروڑ روپے ) کی پروڈکشن پر مبنی ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کو منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت نے پہلے ہی اے سی سی بیٹری، آٹو پارٹس، ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک کے آلات، سولر فوٹو وولٹک (پی وی) ماڈیول اور بجلی سے متعلق گھریلو اشیا کے مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کیلئے 13ارب ڈالر (98000کروڑ روپے ) کے پی ایل آئی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے پیکیج کے ساتھ، حکومت نے ہندوستان کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے میدان میں دنیا کا اہم ہب بنانے کیلئے 230لاکھ کروڑ روپے( 30ارب امریکی ڈالر) کے عزم کا اعلان کیا ہے ۔ سیمی کنڈکٹرز کی مینوفیکچرنگ اس پروگرام کی بنیاد ہوگی۔انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہاکہ آج ہندوستان میں 20فیصد انجینئرز سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں مصروف ہیں۔ اس میں اضافے کیلئے 85ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ انجینئر کیلئے کمپیوٹر چپ سے لے کر اسٹارٹ اپ تک کے پروگرام بنائے گئے ہیں۔ اس میں بی ٹیک، ایم ٹیک اور پی ایچ ڈی سطح کے انجینئر تیار کیے جائیں گے۔
دوسری جانب مرکزی کابینہ نے آج دہشت گردی کے واقعات اور دیگر جرائم کی تحقیقات میں قانونی مدد سے متعلق ایک معاہدے کو منظوری دے دی۔ اس کا مقصد ہندوستان اور پولینڈ باہمی قانونی معاونت کے ذریعے دہشت گردی سے متعلقہ جرائم سمیت دیگر جرائم کی تفتیش اور استغاثہ میں دونوں ممالک کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔ وہیں مرکزکابینہ نے انتخابی اصلاحات سے متعلق ایک بل کو منظور کرلیا ہے۔ اس کے تحت ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کی منظوری دی جائے گی۔تاہم سپریم کورٹ کے رائٹ ٹو ججمنٹ اور ٹیسٹ آف پروپوشنلٹی کے پیش نظر ایسا رضاکارانہ بنیادپر ہی کیا جائے گا۔
’روپے ڈیبٹ کارڈ ‘سے ٹرانزیکشن پر ملے گی رعایت،سرکار لا رہی ہے 1300کروڑ روپے کی اسکیم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS