نئی دہلی: لیڈران کو حراست میں لئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے اور کانگریس لیڈر سندیپ دکشت کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں منڈی ہاؤس کے قریب احتجاج کرتے ہوئے حراست میں لیا ہے۔ ان کے علاوہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو بھی حراست میں لیا ہے۔ سندیپ دکشت نے کہا کہ وہ لال قلعہ جا رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں جانے نہیں دیا اور حراست میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔ حکومت کو شہریت قانون واپس لینا چاہئے۔ واضح رہے کہ منڈی ہاؤس علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کے باوجود طلباء کا احتجاج جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS