چنئی:سپراسٹار رجنیکانت نے آج شہریت قانون کے بارے میں اپنا موقف ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا،’شہریت ترمیمی قانون مسلمانوں کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اور اگر انھیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑھا تو میں ان کے لئے آواز اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا‘انہوں نے این پی آر کو بھی ضروری قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جن مسلمانوں نے تقسیم ہند کے دوران ہندوستان میں ہی رہنے کا انتخاب کیا ان کو کیسے ملک سے باہر بھیجا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سی اے اے کے حوالے سے ہندوستانی لوگوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ کچھ سیاسی جماعتیں لوگوں کو اپنے مفادات کے لئے سی اے اے کے خلاف اکسارہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS