سی اے اے :ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی 3ٹیمیں تشکیل

0

ہاپوڑ:شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں گزشتہ 20دسمبر کو مظاہرہ کے دوران ہوئے پتھراﺅ کے معاملہ میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی 3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیس ملزمان کی گرفتار ی مہم شروع کرے گی۔ڈی ایس پی راجیش کمار سنگھ نے بتایاکہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں گزشتہ 20دسمبر کو نوجوانوں کے ہجوم نے جلوس نکالنے کے بعد تحصیل چوپلہ پر ہنگامہ کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر پتھراﺅشروع کیا۔ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر ضلع مجسٹریٹ ادتی سنگھ اور ایس پی سنجیوسمن نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابوکیا۔اس معاملہ میں 200 افراد کے خلاف پتھراﺅ کرنے کا معاملہ درج کرایاگیاتھا۔معاملہ درج ہونے کے بعد مسلسل پولیس شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں کسی بھی اندیشہ کے پیش نظر پوری طرح الرٹ رہی۔پولیس پر پتھراﺅکرنے والے تقریباً80افراد کی پولیس شناخت کرچکی ہے۔ویڈیوگرافی اور فوٹو گرافی کی بنیاد پر ہڑدنگیوں کی شناخت کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی 3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جلد ہی ایک مہم کے تحت ملزمان کی گرفتاری کی جائے گی۔ڈی ایس پی نے بتایاکہ ضلع میں دفعہ 144نافذ ہے کسی کو بھی جلوس اور دھرنادےنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS