سی اے امتحان 29جولائی سے 16اگست:نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

0

نئی دہلی:سپریم کورت نے کورونا وبا کی بھیانک صورت حال کے پیش نظر 29جولائی سے 16اگست تک ہونے والے چارٹرڈ کاؤنٹیسی کے امتحان کے لئے’آپٹ آؤٹ‘منصوبہ کو مزید آسان بنانے اور اس اس ضمن میں نیا نوٹی فیکشن جاری کرنے کی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کی ہدایت دی۔
جسٹس اے ایم کھان ولکر،جسٹس دنیش مہیشوری اورجسٹس سنجیو کھنہ پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔جسٹس کھان ولکر نے کہا کہ چونکہ وبائی صورتحال’مستحکم‘نہیں ہے بلکہ ہر لمحے تبدیل ہورہی ہے لہذا آپٹ آؤٹ اسکیم کو زیادہ لچکدار بنایا جائے اور اس کے آپشنز کو کھلا رکھا جائے۔
درخواست گزار ’انڈیا وائڈ پیرینٹس ایسوسی ایشن‘کی جانب سے پیش ہونے والے،وکیل الکھ الوک سریواستو نےدلیل دی کہ بہت سے طلبا جوکنٹونمنٹ زون میں ہیں اور ایسے امیدوار بھی ہیں جن کی ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں مغربی بنگال کی مثال بھی پیش کی۔
سینئرایڈوکیٹ رام جی سرینواسن نے،جو آئی سی اے آئی کی طرف سے پیش ہوئے،نے کہا کہ ملک بھر میں 500 امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جنہیں مکمل طور پر سینٹائز کیا گیا ہے اور امیدواروں کے لئے صفائی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اب امتحانی مرکز تبدیل کرنا مشکل ہوگا۔ اس پر عدالت نے متعدد منطقی سوالات اٹھائے، اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تاکہ آپٹ آؤٹ پلان کو لچکدار بنایا جاسکے اور سماعت کے لئے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کی جائے۔
درخواست گزار نے 29 جولائی سے 16 اگست تک آئی سی اے آئی کے ذریعہ ہونے والے سی اے امتحان کے لئے آپٹ آؤٹ آپشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا  ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS